Thursday, 13 February 2014

PCB monitoring T20 Cup match-fixing allegations


KARACHI: Pakistan Cricket Board (PCB) on Thursday said their domestic Anti-Corruption Unit was monitoring reports of alleged match-fixing in the ongoing Faysal Bank T20 tournament being played in Rawalpindi
Reports of match-fixing surfaced today after former Test batsman Basit Ali, who was also part of a television commentary team for the tournament, reportedly alleged that the Sialkot Stallions-Karachi Dolphins game, which Karach won, was fixed. Basit was removed from the commentary panel after protests from the Sialkot camp before their quarter-final game against Islamabad Leopards.
“I have a lot to say but I cannot due to the PCB’s orders,” Sialkot skipper Shoaib Malik said of the development. He added that the allegations had affected his team’s focus and led to their loss in the quarter-final.
Responding to the reports the PCB said in a statement that it was looking into the allegation and that each domestic match was monitored.
“This event is no exception and every single match is being monitored. PCB will not comment further on this issue,” the brief statement concluded.
The fixing allegations come days after Islamabad Regional Cricket Association president Shakil Sheikh, who is also a member of a management committee running the affairs of the PCB, accused Basit of being a “bookie”.

In urdu 

کراچی: پاکستان کرکٹ کرکٹ میں ایک بار پھر میچ فکسنگ کے الزامات کی گونج سنائی دے رہی ہے جہاں سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اسٹالینز اور کراچی ڈولفن کے میچ کو فکس قرار دیا ہے۔
ڈان نیوز سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کھلاڑی باسط علی نے ریجنل ٹی ٹونٹی ٹورنمنٹ کے درمیان سیالکوٹ اسٹیلینز اور کراچی ڈالفنز کے درمیان کھیلے گئے میچ پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
گیارہ فروری کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سیالکوٹ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم صرف 91 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
میچ میں شعیب ملک نے سب سے زیادہ اکیس رنز بنائے تاہم اس کے لیے انہوں نے 31 گیندوں کا سہارا لیا اور ایک بھی چوکا یا چھکا نہیں لگایا۔
جواب میں کراچی کی ٹیم ایک آسان ہدف کے تعاقب میں سترہ اوورز تک چار وکٹیں کے نقصان پر ہی پہنچ پائی اور اس کی پہلی چار وکٹیں صرف تیس رنز پر گر گئی تھیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیموں میں ایسے متعدد کھلاڑی شامل ہیں جو پاکستان کرکٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
میچ کا ایک اور اہم پہلو یہ بھی تھا کہ اس دوران چالیس اوورز کے مقابلے میں ایک سو بیس ڈاٹ بالز بھی کھیلی گئیں۔
باسط کے مطابق سیالکوٹ کی مینجمنٹ نے بھی اپنی ٹیم کی پرفارمنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
باسط کے اس بیان کے بعد تمام میچز میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دینے والے انہیں میچز کے دوران کمنٹری سے بھی روک دیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس میچ سے پہلے اسٹالینز شعیب ملک کی کپتانی میں ایونٹ کے سارے میچز جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے باسط علی کے سیالکوٹ اسٹالین پر میچ فکسنگ کے الزامات کا نوٹس لے لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ ملک میں کھیلے جانے والے تمام میچز کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔
مختصر بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں جتنے بھی میچ کھیلے جاتے ہیں ان کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے جبکہ تمام میچوں کو اینٹی کرپشن یونٹ مانیٹر کررہا ہے۔
دوسری جانب سیالکوٹ کے قائد شعیب ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی سی بی نے باسط علی کو میچ کی کمنٹری سے ہٹادیا ہے، باسط علی کے بارے میں بولنے کوبہت کچھ ہے لیکن پھر مجھے میں اور باسط میں کیا فرق رہ جائے گا۔
باسط علی کے الزامات پر احتجاج کرتے ہوئے سیالکوٹ اسٹالینز کے کھلاڑیوں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اسلام آباد کے خلاف ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں حصہ لیا۔
اس میچ میں اسٹالینز کو سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نے مزید کہا کہ انھوں نے اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے بات کر کے انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment